the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
یوگا ماہرین نے ذیابیطس کے مریضوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یوگا کرکے اس مرض کی شدت کو کم کرسکتے ہیں۔ صرف 10 روز تک ہردن 45 منٹ کا یوگا ان کے خون میں شکر کی مقدار پر ڈرامائی اثر ڈال سکتا ہے۔ بعض مریضوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے یوگا کے بعد ذیابیطس کی دوائیں لینا بھی کم کردی ہیں، بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر جیگانی میں واقع اس ویاسا یوگا یونیورسٹی سے وابستہ ڈاکٹر وینوگوپال وجےکمار نے کہا ہے کہ یوگا کی صرف ایک کلاس بھی خون میں شکر کی مقدار پر اثر انداز ہوسکتی ہے جب کہ 10 دن مسلسل یوگا سے بہت فرق پڑسکتا ہے تاہم انہوں نے ذیابیطس کے مؤثر کنٹرول کے لیے تین سے چار ماہ تک یوگا سیشن پر زور دیا۔ اس ضمن میں ایک اہم سروے جرنل آف ڈائبیٹکس اینڈ میٹابولک سنڈروم میں شائع ہوا ہے جس میں 1292



افراد شامل تھے۔ میں سے بعض ذیابیطس کے شکار تھے یا اس مرض میں مبتلا ہونے کے قریب تھے یعنی ایسے مریض جن کے خون میں شکر کی مقدار ذیادہ رہتی ہے لیکن وہ باقاعدہ اس کے مریض نہیں ہوتے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ یوگا ان دونوں کیفیات کو ختم کرتا ہے، ہریوگا سیشن میں مریضوں کا پہلے اور بعد میں بلڈ گلوکوز ناپا گیا، جن لوگوں نے دس روز تک یوگا کیا اور اس کی کلاسیں لیں ان کے فاسٹنگ پلازما گلوکوز (ایف پی جی) میں 10 فیصد کمی دیکھی گئی۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ یوگا ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خلاف بھی بھرپور کارگر ثابت ہوتی ہے۔ اس مطالعے میں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے ہر عمر کے لوگ موجود تھے۔ اس کے علاوہ یوگا ذہنی تناؤ کم کرنے اور اسٹریس ہارمون میں بھی کمی کرتا ہے جب کہ یہ بدن کی اندرونی جلن کو بھی ختم کرتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.